• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈز مصر اور چلی میں کرانیکا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈز مصر اور چلی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ٹیم اپنے میچز مصر میں کھیلے گی۔ شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔ کوالیفائنگ راؤنڈز28 فروری سے 7 مارچ تک ممکن ہے، تاہم میزبان ممالک کی جانب سے شیڈول کی کنفرمیشن کا انتظار ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کیلئے مصر کی کنڈیشنز سازگار ہوسکتی ہیں۔ پاکستان ٹیم پرو لیگ کے آٹھ میچز ارجنٹائن، ہالینڈ، آسٹریلیا اور جرمنی کے خلاف کھیلنے کے تجربے کے ساتھ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لے گی۔ دونوں ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈر میں 16 ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں سے سات ٹیموں کو ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کا موقع ملے گا۔ ورلڈکپ ہاکی اگلے برس پندرہ اگست سے ہالینڈ اور بیلجیئم میں کھیلا جائے گا۔