• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کواپ سیٹ شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) غیر معروف کھلاڑیوں پر مشتمل آسٹریلوی ویٹرنز نے پاکستانی ویٹرنز کو 7 وکٹ سےاپ سیٹ شکست دیکر آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 9 وکٹ پر 150 رنز بنائے، فواد عالم اور ندیم احمد 24، 24 رنز بناکر نمایاں رہے، آسٹریلوی بولر مارک کلیری نے 22 رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ اسٹیو نوٹل 40 گیندوں پر 47 رنز بناکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، دیگر نمایاں بیٹرز میں اسٹیفن پیلسن 42 جبکہ ناصر جلیل 25 رنز ناٹ آؤٹ رہے، فواد عالم نے 16 رنز کے عوض 2 وکٹ حاصل کی۔ ہمایوں فرحت 313 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر رہے، اور 23 چھکے لگا کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کیا، آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مارک کلیری 19 وکٹ حاصل کرکے بہترین بولر قرار پائے، ویسٹ انڈیز کے اینٹونل ایٹول ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی، ہانگ کانگ کے خالد قریشی بہترین وکٹ کیپر، ریسٹ آف دی ورلڈ کے ہرشد گھوٹکے کو بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا۔ فائنل کے اختتام پر چیئرمین انٹرنیشنل ماسٹر کرکٹ اسٹریلنگ ہمان اور چیئرمین پی وی سی اے فواد اعجاز خان نے انعامات تقسیم کئے۔