کراچی (نیوز ڈیسک) ایران اور ترکی کی $1.6 ارب (432 ارب روپے)کے اسٹریٹجک گیٹ وے ریل منصوبے پر اتفاق، 200 کلومیٹر طویل ریل لائن چار سال میں مکمل، منصوبے سے سلک روڈ کو جدید ریل کوریڈور میں تبدیل کیا جائیگا۔ ایران اور ترکی نے ایک نیا مشترکہ ریل لنک تعمیر کرنے پر اتفاق کیا ہے جو ایشیا اور یورپ کے درمیان اسٹریٹجک گیٹ وے کا کام دے گا۔ ایران میں معروف مارند چشمہ سورایہ ریلویز ٹرانزٹ لائن ترکی کے عرلیک سرحدی علاقے کی جانب جائے گی اور تقریباً 200 کلومیٹر طویل ہوگی۔ اس منصوبے کی لاگت تقریباً 1.6 ارب ڈالر ہوگی اور اسے تین سے چار سال میں مکمل کرنے کی توقع ہے۔