• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر دفاع کا بیان، پاکستان ہندو کونسل کا احتجاجی اعلامیہ پر دستخطی مہم کا آغاز

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی ہدایت پر پاکستان ہندو کونسل کے وفد نے سینیر وائس پریذیڈنٹ پمن لال راٹھی کی سربراہی میں کراچی پریس کلب کا دورہ کیا، اس موقع پر پمن لال نے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ متعلق متنازع بیان کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے پاکستانی سندھی ہندوؤں کی توہین قرار دیتے ہوئے احتجاجی اعلامیہ پر دستخطی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا، پاکستان ہندو کونسل کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی مودی سرکار کو پاکستانی سندھی ہندوؤں کا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے دستخط شدہ احتجاجی مسودہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کو پیش کرینگے۔

اہم خبریں سے مزید