اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وزارتِ مذہبی امور نےحج 2026 کے میڈیکل مشن کیلئے در خواستیں طلب کرلیں، حج مشن میں درخواست جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔میڈیکل مشن کیلئے 98 ڈاکٹرز ،فارماسسٹس ،196 پیرامیڈیکس کو این ٹی ایس کے ٹیسٹ کے ذ ریعے منتخب کیا جا ئے گا۔تفصیلات کے وزارتِ مذہبی امور نے مطابق عازمینِ حج کی سہولت کیلئے طبی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، منتخب ڈاکٹرز اور معاون عملہ حج 2026کے دوران سعودی عرب میں حاجیوں کو طبی سہولیات فراہم کریں گے۔