• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں،11ملزمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 8ملزموں کو گرفتار کرکے 69 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، تھانہ بنی پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کرکے 28 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے 20لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن، گنجمنڈی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 10 لیٹر شراب ، تھانہ سٹی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 6 لیٹر شراب اور نیوٹاؤن پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 5 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ تھانہ گنج منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔موقع سے ساؤنڈ سسٹم، ڈیگ،ہارمونیم اور دیگر سامان قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ ادھر جاتلی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ایس ایچ او جاتلی کی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی شاہ نواز اور ممتاز دومنشیات فروش 1600/1800گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید