کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) آواز معذوران آرگنائزیشن بلوچستان کے صدر عزت اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ باہم معذور افراد بوجھ نہیں بلکہ معاشرے کافعال ، باشعور اور باصلاحیت طبقہ ہے انہیں مواقع دیے جائیں تو وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں سینیٹ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں باہم معذور افراد کی نمائندگی نہ ہونے کے باعث پالیسی سازی میں ان کی آواز شامل نہیں ہوتی حکومت معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کرے یہ باتیں انہوں نے تنظیم کے جنرل سیکرٹری خواجہ نور کلیم اللہ ، احمد خان و دیگر کے سمیت منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ باہم معذور افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ان کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے باہم معذور افراد کے لئے خصوصی اقدامات کیے بغیر حقیقی تبدیلی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں باہم معذور افراد کی شمولیت ضروری ہے لیکن پولنگ اسٹیشنز تک رسائی ، ووٹنگ کے نظام اور انتخابی عمل میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے باہم معذور ووٹرز کی ایک بڑی تعداد ووٹ کا حق استعمال کرنے سے قاصر رہے گی اس حوالے سے انکی مددکی جائے۔