• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذوروں کا عالمی دن آج منایا جائیگا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن آج تین دسمبر کو منایا جائیگا،یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری و نیم سرکاری تنظیموں کے زیراہتمام سیمینارز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا جائیگا کہ وہ معذور افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مثبت کوششیں بروئے کار لائیں۔
کوئٹہ سے مزید