• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئرلائن نیلامی 23 دسمبر کو، نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح، بڈنگ کا عمل ملک بھر میں براہ راست نشر کیا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے‘پی آئی اے کی بڈنگ 23 دسمبر 2025ء کو ہوگی جس کو ملک بھرمیں ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا‘ انشاء اللہ جلد پی آئی اے ایک مرتبہ پھر سے ’’گریٹ پیپل ٹو فلائی ود‘‘ کی اپنی روایات پر پورا اترنے لگے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے والے تمام بڈرز، کارباوری شخصیات اور کمپنیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔علاوہ ازیں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےشہبازشریف نے مقامی مصنوعات کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے منظور کردہ قومی ٹیرف پالیسی ایک انقلابی قدم ہے‘دیگرممالک کے ساتھ دو طرفہ اور راہداری(ٹرانزٹ) تجارتی مصنوعات کی بارڈر پر کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی کی کڑی نگرانی ہونی چاہیے‘ وزیراعظم نے ملک کے نمائندہ کاروباری حضرات پر مبنی ذیلی ورکنگ گروپ کیسفارشات کا خیر مقدم کیا اور ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے ،کاروباری اور سرمایہ کار حضرات کو ہر ممکن سہولت دینے کے لیے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو خصوصی ہدایات دیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پی آئی اے کا کھویا ہوا تشخص بحال کرنے اور قومی ایئرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نجکاری کا عمل جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید