• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی‘ معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر معذور افراد کی فلاحی تنظیم مین اسٹریم کے چیف نادر خان نے کہا کہ  معاشرے کو چاہیے کہ وہ خصوصی افراد کو  نارمل افراد کی طرح عزت اور مقام دے اور آگے بڑھنے کے برابر مواقع فراہم کرے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ تمام انسان برابر ہیں کسی کی معذوری اس کو چھوٹا نہیں کرتی، سیمینار میں پروفیسر سلمان قادری، احسن جمیل، ڈاکٹر عمر، ڈاکٹر بابر، ڈاکٹرخواجہ کاشف و دیگر فیکلٹی ممبرز اور طلباوطالبات نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید