• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام احتجاجی جنرل باڈی اجلاس اور ریلی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کی وہاڑی پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف احتجاجی جنرل باڈی اجلاس و ریلی سے صدر ملک جاوید علی ڈوگر، جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار صفدر سرسانہ سیال،ممبران پنجاب بار کونسل مالک خان لنگاہ،چوہدری سعید احمد اور ندیم کانجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان شبیر ڈھڈی شہید ایڈووکیٹ کو انصاف ملنے انکے بھائی کیخلاف درج جھوٹے مقدمات کے خاتمے اور ملزمان کی گرفتاری تک وکلاء چین سے نہیں بیٹھیں گے آج تمام بارز میں پولیس کے داخلے پر پابندی لگائی ہے اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پولیس کے بارز میں داخلے پر مستقل پابندی لگا دیں گے ۔
ملتان سے مزید