• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ موٹر سائیکل رکشے مارکیٹ میں لانیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کریں، پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین کے عہدیدارن پیر پرویز اقبال بودلہ ضلعی صدر، ملک رمضان منڈ چیئرمین، ملک عمران ساجد سینئر نائب صدر، سید مبشر حسن بخاری جنرل سیکرٹری، محمد ناصر انفارمیشن سیکرٹری نےملتان پر یس کلب میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجابموٹر سائیکل رکشے بخوشی ختم کریں لیکن انہیںمارکیٹ میں لانے کے ذمہ داران کے خلاف بھی کارروائی کریں، حکومت غریب رکشہ ڈرائیورزکے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑگئی ہے جب کہ بڑے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب غریبوں پرمزیدبوجھ ڈالنے کے بجائے غریب پروری کریں۔
ملتان سے مزید