• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے 28 ملازمین کی رٹ درخواست سماعت کیلئے منظور

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس عاصم حفیظ نے میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے 28 ملازمین کی رٹ درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر میونسپلٹی اور چیف آفیسر سے جواب طلب کر لیا ہے راشد مشتاق اور مزمل وغیرہ کے کونسل عرفان شہزاد چانڈیہ نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو نے تین سال قبل ڈرائیور اور ہیلپر ڈرائیور کی اسامیوں پر 28 ملازم رکھے تھے جن کی ملازمت کنٹریکٹ پر تھی ،میونسپلٹی نے انہیں نوٹس دیے بغیر 30 نومبر 2025 کو نوکری سے فارغ کر دیا حالانکہ ان کی رینیول ہونی چاہیے تھی ۔
ملتان سے مزید