ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریافیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز میں ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر سامان کی چوری میں ملوث 7ملازمین کی ملازمت سے برطرفی کی سفارش، چوری کی ابتدائی انکوائری میں مذکورہ 7ملازمین ملزم ثابت ہوگئے ،ان ملازمین میں اسسٹنٹ ویٹرنری محمد زبیر عاربی،ڈرائیور شعبہ ٹرانسپورٹ سیکشن ساجد کالرو،ٹریکٹر ڈرائیور محمد یونس،کیئرٹیکر اللہ ڈتہ،بیلدار مظفر عباس،سیکورٹی گارڈ ظفر اقبال اور کارٹ ڈرائیور محمد اقبال شامل ہیں،مذکورہ تمام ملازمین کو آج 4دسمبر کو ذاتی شنوائی کے لیے ڈپٹی رجسٹرار لیگل محی الدین کے سامنے پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے ۔