ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں انتظامیہ نے رکشوں کے داخل ہونے پر پابندی عائد کردی،بتایا گیاہے کہ یہ فیصلہ سیکورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے ،فیصلے پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز کسی بھی رکشہ کو یونیورسٹی کے مین گیٹ سے اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا،دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکورٹی کے پیش نظر ایگرکلچر گیٹ کو کھلا رکھنےکے اوقات محدود کردیے ہیں،فیصلے کے مطابق ایگری گیٹ صبح ساڑھے6بجے سے ساڑھے 9بجے تک،دوپہر کو 12بجے سے اڑھائی بجے تک اور شام کو 4بجے سے 6بجے تک کھلے رکھیں جائیں گے۔