ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب کےسکولوں میں ایس ٹی آئی کی بھرتی کیلئے نیا شیڈول جاری ،میرٹ لسٹیں آویزاںکردی گئیں ، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نےنئے شیڈول کے مطابق ابتدائی میرٹ لسٹ گذشتہ روز سکول کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی کردی گئیں چار اور پانچ دسمبر کو تحصیل سطح پر شکایات سُن کر ان کا ازالہ کیا جائے گا۔چھ اور سات دسمبر کو شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے۔