• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلفائے راشدین کے ایام وصال و شہادت سرکاری سطح پر منائے جائیں‘ جماعت اہلسنت

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جماعت اہلسنت پنجاب کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی، جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نورانی، مرکزی ناظم اطلاعات  پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے رہنما مفتی محمد عثمان پسروری، جماعت اہلسنت کی صوبائی مجلس عاملہ کے رکن محمد حسین بابر ایڈووکیٹ، پاکستان سنی تحریک جنوبی پنجاب کے ناظم اعلیٰ مرز امحمد ارشد القادری، ڈویژنل رہنما قاضی محمد بشیر گولڑوی، ڈ اکٹر محمد ارشد بلوچ اور مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر کن الدین حامدی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے چاروں خلفائے راشدینؓ کے ایام وصال و شہادت سرکاری سطح پر منائے جائیں، اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی کی قرار داد پر عمل کیا جائے، ہم سمجھتے ہیں کہ اس اقدام سے فرقہ واریت کے خاتمے اور بین المسالک ہم آہنگی پیدا کرنے میں بھر پور مددملے گی، یوم سید ناصدیق اکبرؓ کے سلسلے میں 62ویں سالانہ سہ روزہ مرکزی اجتماعات 13,14,15دسمبر ہفتہ ،اتوار ،سوموار بعد نماز عشا محلہ جال شیخ موسیٰ اندرون پاک دروازہ میں حسب روایت ہوں گے، انہوں نے کہا کہ جماعت اہل سنت پاکستان اور تمام سنی تنظیمات کے فیصلے کے مطابق ماہ رواں دسمبر 2025 میں خلیفہ اول کی یاد میں بھر پور اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں جانشین رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت و شخصیت اور عہد خلافت کے لازوال کارناموں پر روشنی ڈالی جائے گی۔
ملتان سے مزید