• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب رجسٹرار آفس کاؤنٹر پر سرکاری امور نمٹاتے ہوےچار پرائیویٹ افراد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے سب رجسٹرار آفس کا اچانک دورہ کیا، جہاں کاؤنٹر پر چار پرائیویٹ افراد کو کار سرکار انجام دیتے پاکر موقع پر گرفتار کروا دیا گیا۔یہ کاروائی ٹاؤٹ مافیا اور پرائیویٹ وثیقہ نویسوں بارے بڑھتی شکایات پر عمل میں لائی گئی، کمشنر نے سب رجسٹرار سٹی کی ناقص نگرانی پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کاؤنٹر کے اندر موجود ہر فرد کو شہری سرکاری عملہ سمجھتے ہیں، اس لیے پرائیویٹ افراد کی موجودگی ہرگز قابلِ قبول نہیں۔تحقیقات میں سامنے آیا کہ پرائیویٹ اسٹامپ فروشوں نے دفتر پر قبضہ جما رکھا تھا، وہ دفتری کاؤنٹرز سے براہِ راست کام چلاتے تھے اور بھاری رقوم کے عوض سب رجسٹرار کو حصہ دیتے تھے۔ یہاں تک کہ ان کے پاس سرکاری لاگ اِن اور پاس ورڈ تک غیر مجاز رسائی موجود تھی۔ کمشنر کے سرپرائز وزٹ کے دوران سب رجسٹرار اپنے کمرے میں موجود تھا جبکہ پرائیویٹ افراد شہریوں کے کام نمٹا رہے تھے۔سب رجسٹرار کی فوری معطلی اور پیڈا ایکٹ کے تحت باضابطہ انکوائری کی سفارش کر دی گئی ہے۔
ملتان سے مزید