کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد آصف خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 101 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدارمیں منشیات ، اسلحہ ، مسروقہ موٹر سائیکلیں ، موبائل فون ،9 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں اور1107 افغان مہاجرین کو ڈی سی آفس کے حوالے کیا گیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پولیس نے 15روز کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے 12 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 65 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 34 ملزمان کے قبضے سے 27پسٹل 5 رائفل ایک عدد کلاشنکوف ایک عدد شاٹ گن اور عدد SMG اور 538 عد راؤنڈ برآمد کرلئےجبکہ موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے 9کارندوں کو گرفتار کرکے چھینی گئی 9 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے 28 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اسٹریٹ کرائمز کے مقدمات میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک موٹر سائیکل کراچی سے چوری شدہ 2 گاڑیاں پسٹل 20 راؤٌند موبائلز ، کپڑے ، الیکٹرک کیبل برآمد کرلی اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔