• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزنامہ جنگ کی ٹیلی فون لائنوں کی عدم بحالی، دفتری امور متاثر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) روزنامہ جنگ کوئٹہ کے ٹیلی فون نمبر کئی روز گزرجانے کے بعد بھی ٹھیک نہ ہوسکے دفتری امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا، متعلقہ حکام نے خاموشی اختیار کرلی روزنامہ جنگ کوئٹہ کے دفتر کے پی ٹی سی ایل لینڈ لائن نمبر 2842056 081- ، 2829950 081- ، 2841078 081- اور 2829953 081 -کئی روز گزرجانے کے بعد بھی ٹھیک نہ ہوسکے، سمنگلی روڈ کی تعمیر کے لئے جاری کام کی وجہ سے مذکورہ ٹیلی فون نمبر متاثر ہوئے جس کی فوری شکایت درج کرادی گی گئی مگر ٹیلی فون کمپنی کی جانب سے اس سنگین مسئلے کا نوٹس نہیں لیا گیا ہے جس سے دفتری امور بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں جدید دور میں کوئٹہ کے انتہائی معروف علاقے میں ملک کے اہم ترین اخباری ادارے کے فون نمبر درست کرنے میں تاخیر باعث حیرت ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ ادارہ کے حکام اس مسئلے کا نہ صرف فوری نوٹس لیں بلکہ ٹیلی نمبروں کی فوری درستی کو یقینی بنائیں۔
کوئٹہ سے مزید