• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد اور دیگرمقدمات میں نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) چمن کے قبائلی رہنماؤں علاءالدین اور نور محمد نے بھائی کو زدوکوب ،گھر پر فائرنگ ،گاڑی چھیننے ،دو ٹیوب ویلوں ، باغات ، پائپ لائن کو نقصان پہنچانے اور جنریٹر اٹھا کر لے جانے والے نامزد ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کرائے ہیں لیکن بااثر شخصیات کی سرپرستی کے باعث گرفتاری عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں بصورت دیگر کوئٹہ چمن شاہراہ بند کرکے احتجاج کریں گے یہ باتیں انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ ملزمان نے ہمارے گھر پر فائرنگ اور بھائی کو کوئٹہ میں زدوکوب کیا قلعہ عبداللہ میں 2 ٹیوب ویلوں کو نقصان پہنچایا اور جنریٹر اٹھا کر لے گئے ان کے خلاف 5 مختلف مقدمات درج کرائے ملزمان کو بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے بصورت دیگر کوئٹہ چمن شاہراہ کو بند کرکے شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید