• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرغز صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا

اسلام آباد (فاروق اقدس) کرغزستان کے صدر ژپاروف جو پہلی مرتبہ پاکستان کے تاریخی دورے پراسلام آباد آئے ہیں، کرغزستان کے کسی صدر کا 20 سال بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے،اس سے قبل 2005ءمیں کرغز صدر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ کرغزستان جو شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بھی ہے، وزیر اعظم شہبازشریف نے 20-22ء میں ثمر قند میں ہونےوالے تنظیم کے اجلاس میں انہیں دورہ پاکستان کی خصوصی دعوت دی تھی اور ان سے یقین دہانی بھی حاصل کی تھی کہ وہ پاکستان کا دورہ ضرور کرینگے جس پر کرغز صدرنےوزیر اعظم سےوعدہ کیا تھا کہ وہ پاکستان ضرور آئیں گے۔
اہم خبریں سے مزید