ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے تیز رفتاری اور بغیر ہیلمٹ و لائسنس موٹر سائیکلیں و گاڑیاں چلانے کے الزام میں 80افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، ڈی ایچ اے پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے راشدعرف راشا گینگ کےسرغنہ اورایک کارندے کو فتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں محمد راشد سرغنہ اور ساتھی عدیل شامل ہیں، ملزمان سے دوران تفتیش 30ہزار روپے، موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔