اسلام آباد (صالح ظافر) کنگ سلمان انسانی امداد و ریلیف مرکز (کے ایس ریلیف) نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم اے) اور اپنے شراکت دار اداروں — پیس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام — کے تعاون سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سیلاب زدہ، بے گھر اور خوراک کی شدید کمی کے شکار خاندانوں میں 360 ٹن کھجوریں تقسیم کر دیں۔ ترسیل کیے گئے مجموعی 360 ٹن میں سے 180 ٹن کھجوریں خیبر پختونخوا نو اضلاع — بونیر، سوات، کولائی پالس، مانسہرہ، چارسدہ، پشاور، بنوں، باجوڑ اور کرم — میں مستحق خاندانوں میں تقسیم کی گئیں، جبکہ 180 ٹن کھجوریں بلوچستان کے آٹھ اضلاع — خضدار، سوراب، کچھی، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، جھل مگسی اور کوئٹہ — میں پہنچائی گئیں۔