اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے طے شدہ سسٹم کے باعث 6 دسمبر ہفتہ رات 10:00بجے سے 7 دسمبر بروز اتوار شام تک ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) عارضی طور پر معطل رہے گا، عوام کو کہا گیا ہے کہ ڈیوائس رجسٹریشن کے حوالے سے کسی بھی ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لیے رجسٹریشن کا عمل پیشگی مکمل کر لیں۔