کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ نیپا حادثے کے بعد سندھ حکومت کو اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئےبلدیاتی اداروں کو 18ویں آئینی ترمیم کے تحت اختیارات دینا چاہئیں، کراچی ملک کا معاشی حب ہے مگر اس کی صورت حال دنیا بھر میں مذاق اڑا رہی ہے،سیاسی جماعتیں مسلسل بلدیاتی اداروں کو اختیار دینےکا مطالبہ کررہی ہیں، مگرصوبائی حکومت اس بات کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے کہ کراچی کی بربادی ملکی معیشت کی تباہی ہے۔