• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہیروز، اداروں کیخلاف بات پر کارروائی ہوگی ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی رولنگ

اسلام آباد (ناصر چشتی /خصوصی نمائندہ)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سید ال خان ناصر نے ایوان بالا میں رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ قومی ہیروز اور اداروں کیخلاف ایوان میں کوئی بات نہیں ہوگی اور اگر کسی نے بھی قومی ہیروز کے خلاف بات کی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گیا،یوان کے تقدس کی خاطر صدارت کرنیوالا شخص کوئی سخت حکم جاری،کسی بھی رکن کو معطل کرسکتا ہے۔جمعرات کو سینیٹ اجلاس کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر نے کہاکہ ایوان کے تقدس کا خیا ل رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ایوان کے تقدس کی خاطر صدارت کرنے والا شخص کوئی بھی سخت حکم جاری کرسکتا ہے اور کسی بھی رکن کو معطل کرسکتا ہے انہوں نے کہاکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حزب اختلاف کے کچھ ارکان مسلسل ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالتے ہیں اور اس حوالے سے اپنے انتہائی اختیار کو بھی استعمال کرنا پڑے گا ۔

ملک بھر سے سے مزید