اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )سینیٹ نے بھی قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025کی کثرت رائے سے منظوری دیدی ، ایوان میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں بھی پیش کی گئیں، جمعرات کوؤ ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ایکٹ ، 2012ء میں ترمیم کرنے کا بل قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (ترمیمی) بل 2025ء قومی اسمبلی سے منظور کردہ صورت میں ایوان میں پیش کیا ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ہاؤس سے شق وار منظوری لی ، اجلاس میں سینیٹر وقار مہدی نے سینیٹر عرفان الحق صدیقی مرحوم کی جانب سے 15 جولائی، 2025 کو اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے حامل نکتہ جو صحافیوں کی شکایات سے متعلق تھا پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی ۔