لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر صوبے بھر میں غیر قانونی، نان برانڈڈ اور بغیر بارکوڈز کے سگریٹس کے خلاف مختلف آپریشنز میں 86,018غیر قانونی سگریٹ پیکٹس ایک بڑے آپریشن کے دوران قبضے میں لے لیے ہیں۔ بہاولپور، گجرات،گوجرانوالہ ، راولپنڈی میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیاں، لاہور ریجنز میں 12,000 پیکٹس قبضے میں آئے،اس آپریشن کا مقصد غیر برانڈڈ سگریٹس اور وہ پیکٹس تھے جن پر بار کوڈ موجود نہیں تھا، جو صوبے میں غیر قانونی تمباکو کی مارکیٹ کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ایف بی آر جو ملک بھر میں غیر قانونی سگریٹ کے کاروبار کے خلاف کارروائی کی ذمہ داری رکھتا ہے۔