اسلام آباد (خالد مصطفی) گیس سیکٹر کی بحالی، ترک TPOC اور آذری SOCAR کی نئی سرمایہ کاری، بڑے توانائی منصوبوں میں پیشرفت، حکومت کے اقدامات سے گیس سیکٹر میں ادائیگیاں، لیکویڈیٹی بہتر، ایل این جی کارگوز کی بین الاقوامی مارکیٹ کو ڈائیورشن، 2026 میں ایک ارب ڈالر کی بچت متوقع، پاکستان کا گیس اور پٹرولیم سیکٹر حالیہ حکومت کے اقدامات کے بعد دوبارہ بحالی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ سات ماہ میں گیس کمپنیوں نے ای اینڈ پی کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگیاں بحال کی ہیں اور حکومت نے 2025 میں 11 اور 2026 میں 35 ایل این جی کارگوز کی بین الاقوامی مارکیٹ کو ڈائیورشن یقینی بنائی ہے، جس سے سیکٹر کی لیکویڈیٹی بہتر ہوئی اور 300 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد گیس کی طویل بندش ختم ہونے کی توقع ہے۔