اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو جمعرات کو نویں بار بھی اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی ، جیل حکام نے ایک بار پھر ملاقات سے انکار کر دیا۔عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے ہفتوں کی کوشش کے بعد منگل کو پارٹی بانی سے ملاقات کی تھی، جبکہ وزیر اعلیٰ آفریدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی جمعرات کو ملاقات طے تھی۔