اسلام آباد( جنگ نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش میں فضائی رابطے اسی ماہ شروع کرنے کی تیاریاں، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے فارن سروس اکیڈمی میں غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں بنگلہ دیشی قومی ائرلائن بیمان کی ہفتے میں تین پروازیں کراچی آئیں گی۔