اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اور ایران نےاستنبول،تہران،اسلام آباد (ITI) مال بردار ٹرین کو اسی سال دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اہم فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کے درمیان ہونے والی اعلی سطحی ملاقات میں کیا گیا۔وزارتِ ریلوے میں ہونے والی اس ملاقات میں ایرانی کمرشل قونصلر کمالی مقدم بھی شریک تھیں۔ دونوں رہنماں نے پاک،ایران برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔