کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی سائنسدانوں نے 12 ارب سال پرانی کہکشاں دریافت کرلی۔ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے کی گئی تحقیق میں ایک مکمل، خوبصورت اسپائرل کہکشاں کا مشاہدہ، کہکشائیں ابتدا میں غیر متوازن اور بے ترتیب ہوتی تھیں، یہ دریافت ان تصورات کو چیلنج کرتی ہے۔ بی بی سی کے مطابق بھارت کے سائنسدانوں نے ایک ایسی کہکشاں دریافت کی ہے جو 12 ارب سال پرانی ہے، یعنی جب کائنات صرف 1.5 ارب سال کی تھی۔