کراچی(نیوز ڈیسک)گلشن اقبال بلاک نائن، گلی نمبر B-42 کی رہائشی ایسوسی ایشن نے دو ماہ سے پانی کی شدید قلت پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ رہائشیوں کے مطابق پانی نہ آنے اور کم پریشر کے باعث گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہے جبکہ مہنگے ٹینکر لینا معمول بن گیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے مستقل اور مناسب پریشر کے ساتھ پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔