• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز، پہلا گولڈ میڈل آرمی کی خاتون شوٹر کے نام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)35 ویں قومی گیمز کا پہلا گولڈ میڈل پاکستان آرمی کی شوٹرلیفٹیننٹ مصباح کے نام رہا۔ انہوں نے 50 میٹر پرون رائفل میں گولڈ میڈل جیتا، مقابلوں کے تیسرے روز ہفتے کو10میٹرزائر پسٹل میں پاکستان نیوی نے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نیوی کے شوٹرز نے نیا قومی ریکارڈ بنایا۔ پاکستان نیوی کے شوٹرز شاہ رخ خان، ارسلان اور مدثر خان نے10میٹرزائر پسٹل ٹیم ایونٹ میں 1800/1721 اسکور کے ساتھ پاکستان آرمی کا ریکارڈ توڑا۔ میڈلز ٹیبل پر پاکستان آرمی چار گولڈ، تین سلور اور ایک برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، پاکستان نیوی دو گولڈ،ایک سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے ن، پاکستان ائر فورس دو سلور اور ایک برانزمیڈلز کے ساتھ تیسرے اور سندھ ایک برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے، 50میٹرز پرون رائفل مینز میں پاکستان آرمی کے محمد طاہر نے گولڈ، پاکستان ائیر فورس کے مدرار علی نے سلور اور نیوی کے غفران عادل نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ اسی کیٹیگری کے ٹیم ایونٹ میں آرمی نے گولڈ، پاکستان ائیر فورس نے سلور اور نیوی نے برانز میڈل جیتا۔ خواتین ہاکی میںپنجاب نے سندھ کو شکست دی ۔ مردوں کے ہاکی کے افتتاحی میچ پاکستان آرمی اور پنجاب کے درمیان بغیر گول کے برابر رہا۔ افتتاحی میچ کی تقریب کی مہمان خصوصی شہلا رضا تھیں۔پاکستان آرمی اور واپڈا نے مینزنیٹ بال کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ مردوں کےفٹبال ایونٹ میں پاکستان آرمی نے سندھ کو شکست دی، ایک اور میچ میں پاکستان آرمی نےخیبر پختون خواہ کو مات دی۔

اسپورٹس سے مزید