• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھی ثقافت کا دن جوش و خروش سے منایا جائے گا، ریلیاں نکالی جائیں گی

خیرپو+ ڈہرکی+ نوکوٹ (بیورو رپورٹ/نامہ نگاران) گمبٹ، گھوٹکی اور سجاول سمیت صوبے بھر میں آج سندھی ثقافت کا دن جوش و خروش سے منایا جائے گا اس موقع پر ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ ثقافتی اسٹالوں پر سندھی اجرک، سندھی ٹوپی، سندھی رلیاں، سندھی کھیس، ثقافتی لباس اور دیگر ثقافتی اشیاء رکھی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج جشن سندھ ثقافت کے سلسلے میں 50 سے زائد ثقافتی ریلیاں نکالی جائیں گی مرکزی ریلی سندھ ثقافت فورم کے چیئرمین خان محمد خان کی قیادت میں خاکی شاہ پل سے گورنمنٹ ممتاز گرائونڈ تک نکالی جائے گی۔ 50سے زائد ریلیاں چھتری چوک پر مرکزی ریلی میں شامل ہوں گی بعدازاں ممتاز گرائونڈ پر جلسہ ہوگا جس سے سندھ ثقافت فورم کے چیئرمین کےعلاوہ دیگر ثقافتی تنظیموں کے رہنماخطاب کریں گے۔ شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے جبکہ شہر کی سڑکوں پر ثقافتی اسٹال لگالیے گئے ہیں ثقافتی اسٹالوں پر سندھی اجرک، سندھی ٹوپی، سندھی، سندھی کھیس، ثقافتی لباس اور دیگر ثقافتی اشیاء رکھی گئی ہیں۔ دریں اثناء ثقافتی ریلیوں میں قومی گیت گانے والے فنکاروں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جبکہ ڈھول اور شہنائیاں بجا نے والے بھی ثقافتی ریلیوں کے ہمراہ ہوں گے جوسندھ جئے، سندھ وارا جیئن اور دیگر ثقافتی گیت گائیں گے جھومر ڈالیں گےاورسندھی رقص کریں گے۔ ڈہرکی۔ سندھی قوم کی جانب سے آج کے دن اپنا سندھی کلچرڈے سندھی اجرک، ٹوپی شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے اور کسی بھی ممکنہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر انتہائی الرٹ پوزیشن میں ہے۔ مختلف سیاسی وسماجی پارٹیوں اور تنظیموں اور سرکاری وغیر سرکاری اداروں اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سمیت دیگر سرکاری و نجی اسکولوں کی جانب سے بڑی تعداد میں پرجوش ریلیوں اورمچ کچہریوں اور دیگر متعدد رنگارنگ تقریبات اور پروگرامات کا بھی بھر پور انعقاد کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید