• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کے ترجمان نے حقائق پر مبنی بات کی، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حقائق پر مبنی بات کر کے واضح پیغام دے دیا ہے کہ ملک سے غداری کرنے والوں کیلئے ریاست میں کوئی جگہ ہے نہ ہی ان سے کسی کو ہمدردی ہے۔ان کی پریس کانفرنس کو حکومت سنجیدگی سے لے اور ملک دشمن جماعتوں اور ان کے رہنمائوں کے خلاف فوری قانونی اور آئینی کارروائی کرے، ملک اس وقت جن بیرونی خطرات سے دوچار ہے اس میں تمام جمہوری قوتوں کو متحد ہوکر اسے بچانے کی کوشش کرنا ہوگی، بھارت اور افغانستان کے میڈیا کا سہارا لے کر افواج پاکستان،اعلی عدالتوں، پار لیمنٹ کو بدنام کرنے والے کسی طرح وطن کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

ملک بھر سے سے مزید