حیدراباد(بیورورپورٹ) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے، ایم کیو ایم لندن کے 6 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سادہ لباس اور وردی میں ملبوس اہلکاروں نے اچانک چھاپوں اور کاروائیوں کے دوران لطیف آباد نمبر 8 کے علاقے میں ہوٹل پر بیٹھے جاوید زئی کو، مارکیٹ تھانے کی حدود ہیرا ابا میں گھر کے سامنے بیٹھے ندیم سراج، رضوان شیخ،زاہد آرائیں اور راشد آرائیں کو جبکہ حالی روڈ تھانہ کی حدود سے ایم کیو ایم لندن کے کارکن محمد خان ولد سرتاج بابا کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہےلیا۔