• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں بھی ڈمپرمافیا بے لگام، 3 رکشے کچل ڈالے،ایک ہلاک

حیدرآباد(بیورورپورٹ) کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی ڈمپر مافیا بے لگام، حسین آباد گدو چوک پر بے قابو ڈمپر نے 3 رکشوں کو کچل ڈالا، ایک شخص موقع پر جاں بحق، 3 رکشہ ڈرائیورشدید زخمی ہوگئے، مشتعل رکشہ ڈرائیوروں اور شہریوں کی ڈمپر کو جلانے کی کوشش اورشدید احتجاج، گدو چوک کو رکشے کھڑے کرکے بلاک کردیا ،ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق ہفتہ کی صبح حسین آباد تھانے کی حدود گدو چوک پر متعدد رکشے سواریوں کے انتظار میں کھڑے تھے کہ آٹوبھان روڈ سے آنے والے ڈمپر ٹرک نے 3 رکشوں کو روند ڈالا،جس کے بعد تینوں رکشے تباہ ہوگئے۔ایک رکشہ میں بیٹھارکشہ ڈرائیور 50 سالہ غلام رسول ولدنبی بخش سکنہ نوابشاہ موقع پر جاں بحق جبکہ ڈمپر سے کچلے جانے والے مزید 3 رکشہ ڈرائیورز محمد علی ولد خان محمد سکنہ خدا کی بستی کوٹری، اصغر علی ولد امام بخش سکنہ ٹنڈو محمد خان اور رمشاد علی ولد محمد جمن شدید زخمی ہوگئے۔

ملک بھر سے سے مزید