• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

36گوٹھوں کے مکینوں، لینڈ مافیاز اور اسٹیٹ ایجنٹس کو آخری وارننگ

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی (سابقہ کچی آبادی اتھارٹی) نے کراچی کے تین اضلاع میں قائم 36 گوٹھوں کے مکینوں، لینڈ مافیاز اور اسٹیٹ ایجنٹس کو فائنل وارننگ جاری کر دی ہے۔ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ان گوٹھوں میں مقیم اپنے پلاٹوں، گھر، دکان اور فارم ہاؤسز کے کاغذات کے ساتھ مذکورہ دفتر سے رجوع کریں تاکہ سروے چالان جاری کیا جا سکے۔ ان 36گوٹھوں میں سات ضلع ایسٹ میں، دو ضلع کیماڑی میں اور 27ضلع ویسٹ میں قائم ہیں۔ لینڈ مافیاز کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ان گوٹھوں میں کسی بھی قسم کی اسکیم لانچ کرنا جرم ہے۔ اسٹیٹ ایجنٹس کو بھی وارننگ دی گئی ہے کہ ان گوٹھوں میں پلاٹس، دکانوں اور گھروں کی کسی بھی قسم کی خرید و فروخت بھی غیر قانونی ہے۔ وارننگ میں لینڈ مافیا افراد کے نام اور اسٹیٹ ایجنٹس کے نام بھی تحریر کیے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید