• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود کو بانی سے دور کرلیں تو بات چیت کے لیے تیار ہیں، ن لیگ

اسلام آباد، لاہور (ساجد چوہدری ، ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف والے کہیں کہ وہ بانی عمران خان کے بیانیے سے خود کو دور کرلیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے، وزیر اعلی سہیل آفریدی اڈیالہ آئے تو انہیں واپس بھیج دینگے، حنیف عباسی نے کہا بعض عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، ملکی سالمیت سےکھیلنے والا ہی ذہنی مریض ہے،اویس لغاری نے کہا فوج مخالف بیانیہ بنانے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں، مریم اورنگزیب نے کہا پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کیا، لوگوں کی عزتیں اچھالنے اور گالم گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عطا اللہ تارڑ نے عوامی جلسے سے خطاب اور ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی باتیں سچی اور کھری تھیں، پی ٹی آئی سے جلسے کے لیے بندے پورے نہیں ہو رہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائیگا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں آئیں تو انکی گرفتاری کوبھی خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انھوں ایک سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جلسہ گاہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فوج کے خلاف بیانیہ بنانے کے چکر میں اپنا سیاسی کباڑا کر لیا ہے۔‘عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بعض عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، افواجِ پاکستان کیخلاف مذموم مہم کسی بھی پاکستانی کیلئے ناقابلِ برداشت ہے، یہ لوگ ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو ذہنی مریض قرار دیا گیا ہے اور انہیں جیل برداشت نہیں ہو رہی۔

اہم خبریں سے مزید