کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کا ثقافتی ورثہ اور سائنسی روایت دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے جوکہ صوبے بھر میں سائنسی لٹریسی ، اختراع اور جامع تعلیم کے فروغ کے لئے سندھ حکومت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ لاڑکانہ اور سکھر میں میگنفائنگ سائنس سینٹر قائم کئے جائیں گے۔وہ سندھی ثقافتی دن کے موقع پر داؤد فاؤنڈیشن کے میگنیفائی سائنس سینٹر میں انٹرایکٹو نمائش، لوسٹ سٹیز آف دی انڈس ڈیلٹا کی افتتاحی تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں داؤد فاؤنڈیشن کے چیئرمین حسین داؤد، داؤد خاندان کے اراکین، ماہرین تعلیم، طلباء، محققین اور سول سوسائٹی کے معزز افراد نے شرکت کی۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ وادیٔ سندھ کی تہذیب دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ہے جو اپنے سائنسی طبع، پائیدار انجینئرنگ، فنون لطیفہ اور دستکاری کے لئے مشہور ہےآج انڈس ڈیلٹا کے گمشدہ شہروں کے افتتاح نے ہمیں ایک بار پھر اپنےشاندار ورثے سے جوڑ دیا ہے جسے جدید، سائنسی انداز میں اپنی نئی نسل کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔