• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم میرین یونٹ کی کارروائی، کروڑوں مالیت کے ڈیزل کی 3 لانچیں پکڑ لیں

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )کسٹم انفورسمنٹ کلکٹوریٹ کراچی کے میرین یونٹ نے سمندر میں ہنگول نیشنل پارک کے نزدیک تین لانچوں کو روک کر ہائی سپیڈ ڈیزل  کی بڑی مقدار کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق  کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 48,932 لیٹرسمگل شدہ ڈیزل اورسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کشتیاں ضبط کر لی گئیں۔ ضبط شدہ ڈیزل کی مالیت ایک کروڑ بائیس لاکھ روپے جبکہ تینوں لانچوں کی مجموعی مالیت تین کروڑ روپے  ہے۔ اس کارروائی کی کُل مالیت چار کروڑ بائیس لاکھ روپے  بنتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید