• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی عوام کو سندھ کلچر ڈے کی مبارکباد

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو سندھ کلچر ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج، ہم اپنے سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر دنیا کی قدیم ترین، بھرپور اور سب سے زیادہ متاثر کن تہذیبوں میں سے ایک کا جشن منا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ سندھ کلچر ڈے ہمیں پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی، جمہوری روایات، فکری قوت اور معاشی ترقی میں صوبے کی بے مثال خدمات کی یاد دلاتا ہے۔ سندھ، شاہ عبداللطیف بھٹائی اور سچل سرمست جیسے روحانی شاعروں کی سرزمین ہے، جن کا پیامِ محبت، بھائی چارہ اور رواداری آج بھی ہماری قوم کو اتحاد اور ہمدردی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید