• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ گلشن مزدور، فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ گلشن مزدور لال مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 45 سالہ محمد عارف ولد عبد الستار جاں بحق جبکہ 24 سالہ عمر مصطفیٰ ولد غلام مصطفیٰ زخمی ہو گیا جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا،ایس ایچ او پرویز سولنگی کے مطابق عمر مصطفیٰ ایک گھر میں مبینہ طور پر کسی خاتون سے ملنے کیلئے داخل ہوا تو وہاں موجود خواتین نے شور مچادیا وہ گھبراہٹ میں گھر سے بھاگا تو محلے داروں نے اسے ڈاکو سمجھ کر پکڑنے کی کوشش کی،اسی دوران مقتول محمد عارف جو اسی محلے کا رہائشی ہے مصطفیٰ کو ڈاکو سمجھ کر گھر سے پستول نکال کر لے آیا اور فائرنگ کردی جس سے مصطفٰی زخمی ہو گیا جبکہ مصفطیٰ نے بھی اپنے پاس موجود پستول سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمد عارف موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید