کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی خواتین ونگ کی صدر عزیز فاطمہ، سینئر عہدیدار مصباح چوہدری، نرگس خان، الماس خاتون، شبانہ بی بی اور رضوانہ تسلیم نے خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صورتحال معاشرے کے لیے خطرناک اور شرمناک، خواتین کے خلاف تشدد کا مسلسل بڑھنا سماجی، قانونی اور انتظامی ڈھانچے کی ناکامی ہے۔