کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی کے 250 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض کردی گئیں۔ڈگری پانے والوں میں 12گولڈ ʼ12سلوراور 9برونز کے میڈل حاصل کرنے والے طلبا شامل ہیں۔اس موقع پر 9 طالب علموں کو پی ایچ ڈی کی بھی ڈگریاں تفویض کی گئیں، اس موقع پر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا کہ امریکہ، کینیڈا، یورپ کی جامعات ماجو کی اسناد باضابطہ تسلیم کرتی ہیں جو ادارے کی بڑھتی ہوئی عالمی ساکھ کا ثبوت ہے۔