کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ سجادعلی جمالی نے مقدمہ خارج کرنےکی درخواست مستردکرتے ہوئے 12ملزموں کوجسمانی ریمانڈپر ایک روزکیلئےپولیس کی تحویل میں دے دیا،ملزموں کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا،شارع فیصل پرہنگامہ ،بلوہ، پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور توڑپھوڑکےمقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریمانڈکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔