• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 زرعی تحقیقی اداروں کی چینی انسٹی ٹیوٹس کیساتھ ایم او یوز پر دستخط کرنیکی منظوری

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے امورِ قانون سازی و نجکاری (ایس سی سی ایل بی اینڈ پی) کے اجلاس کے دوران مختلف محکمو ں کے ایجنڈہ آئٹمز پر غور کیا گیا۔ وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے بھی شرکت کی۔ایس سی سی ایل بی نے اٹک میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے قیام کی تجویز کابینہ کو بھجوانے اور پنجاب کے تین زرعی تحقیق کے اداروں کے چینی انسٹی ٹیوٹس کے ساتھ مفاہمتی یاداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس کے دوران محکمہ معدنیات، پبلک پراسکیوشن، پی اینڈ ڈی اور ایکسائز کے امور بھی زیرغور آئے۔ سیکرٹری انڈسٹری نے شوگر ملز کی ریگولرائزیشن سے متعلق اپیلز پر بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے اس حوالے سے ریگولرائزیشن کمیٹی کی تشکیل نو کا معاملہ مزید غور کیلئے ملتوی کردیا۔ ایس سی سی ایل بی نے وسطی ایشیا کی ریاست قازقستان کے صنعتی شہر شیماکانت اور فیصل آباد کو جڑواں قرار دینے کا فیصلہ بھی کیا۔
لاہور سے مزید